ETV Bharat / bharat

Covid19 in Tamil Nadu تمل ناڈو میں چار بین الاقوامی مسافر کورونا پازیٹیو پائے گئے - تمل ناڈو میں کورونا کیسز

کولمبو کے راستے چین سے آنے والی ایک خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی کل شام مدورائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ دریں اثنا، دبئی سے آنے والے مزید دو مسافروں کا چنئی ہوائی اڈے پر ٹسٹ کیا گیا جو مثبت پائے گئے۔International Passengers test positive for Covid-19 in Tamil Nadu

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 9:23 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں بدھ کو چین اور دبئی سے واپس آنے والے چار بین الاقوامی مسافر مدورائی اور چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کورونا سے متاثر پائے گئے۔Covid19 Cases In Tamil Nadu

کولمبو کے راستے چین سے آنے والی ایک خاتون اور اس کی چھ سالہ بیٹی کل شام مدورائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ دبئی سے آنے والے مزید دو افراد کا آج چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مدورائی سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹی نے اپنا RT-PCR ٹیسٹ کروایا اور ویردھا نگر ضلع میں اپنے گھر چلی گئیں۔

ضلع کلکٹر میگھناتھ ریڈی کے مطابق، دونوں کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ آج ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نمونے مزید جانچ کے لیے یہاں کی اسٹیٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ نئے BF-7 سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔

دریں اثنا، دبئی سے آنے والے مزید دو مسافروں کا چنئی ہوائی اڈے پر ٹسٹ کیا گیا جو مثبت پائے گئے اور دونوں پڈوکوٹائی ضلع کے النگڈی کے رہائشی ہیں۔ ان کے نمونے بھی نئے ویرینٹ BF7 کی جانچ کے لیے اسٹیٹ پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Deaths in Japan جاپان میں کووڈ سے ایک دن میں چار سو سے زائد افراد کی موت

Corona Cases In Tamil Nadu: تمل ناڈو کے دو فضائی مسافروں میں کورونا کی تصدیق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.