سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے ضلع کی تعمیرات و مونیٹرنگ میٹنگ منعقد کی۔ اس میٹنگ میں ضلع کے میئر جنید متو، ضلع کمشنر محمد اعجاز اسد، سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں فاروق عبداللہ نے بحیثیت رکن پارلیمان، سرینگر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کارڈینیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر شرکت کی۔ فاروق عبداللہ پر ذمہ داری ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد وہ تعمیراتی کاموں اور دیگر امارات کا جائزہ لیں۔Farooq Abdullah chairs DISHA meeting in singer
مزید پڑھیں:۔ All Party Meeting in Jammu فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر کُل جماعتی اجلاس
فاروق عبداللہ نے افسران کو مرکزی اسکیموں کو شفاف اور مکمل طور پر نافذ کرنے پر روز دیا تاکہ سرینگر میں تعمیراتی نظام بہتر ہو اور عوام کو ان اسکیموں کی سہولیات ملے۔ میٹنگ میں پنچایتی اور ڈی ڈی سی اراکین نے بھی حصہ لیا، جن سے فاروق عبداللہ نے استدلال کیا کہ وہ عوام کی بہبودی کے لئے کام کریں اور تعمیراتی کاموں کے لئے مختض فنڈز کا شفافیت سے استعمال کریں۔ قابل ذکر ہے کہ فاروق عبداللہ سرینگر-گاندربل اور بڈگام پارلیمانی حلقے کے منتخب رکن ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے گاندبل اور بڈگام میں یہ میٹنگ منعقد کی ہے۔