ETV Bharat / bharat

Exclusive Interview with daughter of Delhi riots accused: دہلی فساد کے ملزم سلیم خاں کی بیٹی صائمہ خاں سے خاص بات چیت - رتن لال سنگھ قتل معاملہ

دہلی فسادات کے الزام میں جیلوں میں بند ملزمین کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔ فسادات کے دو سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن جو لوگ جیلوں میں بند ہیں ان کی جلد سماعت نہ ہونے سے متاثرین کے اہل خانہ دہلی حکومت پر سوالات کھڑے کررہے ہیں۔

Exclusive Interview with Saima Khan daughter of Delhi riots accused Salim Khan
دہلی فساد کے ملزم سلیم خاں کی بیٹی صائمہ خاں سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 2:39 PM IST

نئی دہلی: دہلی فساد کے ملزم سلیم خان جو جیل میں قیدی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی صائمہ خان نے اپنے والد کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ فساد کے بعد جس طرح سے پولیس کا رویہ رہا ہے وہ کئی سوالات کھڑے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فسادات کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک دہلی پولیس ان کے والد کے خلاف کورٹ میں کوئی پختہ ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔ ان کے والد سلیم خاں کے خلاف دہلی پولیس نے تین کیسز درج کیے ہیں۔ پہلا کیس رتن لال مرڈر کا ہے جبکہ دوسرا یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تیسرا شو روم لوٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ویڈیو

صائمہ خان جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقد دہلی فسادات کے متاثرین کےلیے خصوصی افطار پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے جامعہ نگر آئی ہوئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ان کے والد جس رتن لال کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ہیں، دراصل وہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ جس دن فساد ہوا ہے اس دن ان کے والد اپنے آفس چاند باغ میں تھے۔ اگر پولیس کو لگتا ہے کہ وہ رتن لال سنگھ کے قتل کے قصوروار ہیں تو دو سال پورے ہوگئے وہ کیوں نہیں ثبوت پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ سے آٹھ ماہ کے بعد ان کے والد کی ضمانت کی عرضی کورٹ میں مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ان کیسز میں تاخیر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی فسادات: ایک برس بعد بھی مظلومین انصاف و معاوضہ سے محروم

صائمہ خان نے کہا کہ ان کے والد کا آفس چاند باغ میں تھا جبکہ وہ یمنا وہار میں رہتے ہیں لیکن ان کے والد کی گرفتاری کے بعد سے ان کے گھر پر خرچ کو لے کر کافی پریشانی بڑھ گئی۔ اسی وجہ سے انہوں نے اور ان کے بھائیوں نے اپنی تعلیم چھوڑ دی اور وہ نوکری کرنے لگے۔ پیشہ سے ڈاکٹر صائمہ خان نے بتایا کہ دہلی حکومت سے شکایت یہ ہے کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ ان کے والد قصوروار ہیں تو فوراً کورٹ کو ثبوت پیش کرے۔ اگر ثبوت نہیں تو پھر ان کی رہائی کا راستہ ہموار کرے تاکہ گھر کی رونق بحال ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.