ETV Bharat / bharat

Basic Amenities Still a Daydream for Douga Patti Wani Arm Village: ڈوگہ پتی وانی آرم گاوں جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 1:00 PM IST

پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی آبادی انتظامیہ سے نالاں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گاؤں میں تعمیر و ترقی اور بنیادی ضروریات بہم پہچانے کے بلند و بانگ دعوے  سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بنیادی سہولیات سے محروم ڈوگہ پتی وانی آرم علاقہ کے باشندے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔Douga Patti Wani Arm Village Lacks Basic Amenities

ڈوگہ پتی وانی آرم گاوں جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

مرکزی حکومت کے دعوے کے مطابق جموں کشمیر کے ہر گاوں میں بجلی، سڑک اور پانی کو پہنچا کر موجودہ حکومت نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، لیکن شاید مرکزی حکومت کو یہ نہیں پتہ کہ وادی کشمیر کے درجنوں گاوں کے لوگ آج بھی اس دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ Douga Patti Wani Arm Village Lacks Basic Amenities

عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ شاید مرکزی حکومت کو زمینی سطح پر کام کرنے والے افسران غلط معلومات دے رہے ہیں یا مرکزی وزراء دانستہ طور پر تمام چیزوں کا نظر انداز کر رہے ہیں۔

تازہ مثال وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کا دور دراز گاؤں ڈوگہ پتی وانی آرم کی ہے جہاں آج بھی لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی عوام پریشانیوں کا سامناکر رہی ہے۔ گاوں میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی ہے جو لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Dargad Village Lack of Basic Facilities: ترال کا درگڈ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی آبادی انتظامیہ سے نالاں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گاؤں میں تعمیر و ترقی اور بنیادی ضروریات بہم پہچانے کے بلند و بانگ دعوے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بنیادی سہولیات سے محروم ڈوگہ پتی وانی آرم علاقہ کے باشندے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقامی شہری مختار احمد پختو نے بتایا کہ گاوں بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سڑک کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور جدید دور میں بھی ہمیں مریضوں کو کندھے پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کنگن بلاک کے نزدیک رہتے ہیں، لیکن حکومت نے ان کو نظر انداز کیا ہے۔

ایک دیگر مقامی شخص نے بتایا کہ سڑک نہ ہونے سے ہمارے بچے تعیلم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ان لوگوں نے غمگین آنکھوں سے کہا ہے کہ ہمارے علاقے کی طرف صرف ایک بار توجہ دی جاتی ہے جب عوامی نمائندوں کو ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے، باقی تو خدا ہی ہمارا مالک ہے، اسکے بعد کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درجنوں مریض ایسے ہیں جنہوں نے سڑک نا ہونے کی وجہ سے کندھوں پر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ علاقے کی جملہ آبادی نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گاؤں کے لیے سڑک کی تعمیر و دیگر معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے یا ہمیں یہ کہا جائے کہ ہم یہاں کے شہری نہیں ہیں۔

اس بارے میں جب ( ڈی ڈی سی ) میاں امجد سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ڈوگہ پتی وانی آرم کی سڑک کا مسئلہ برحق ہے، ہم نے ڈپارٹمنٹ کو بتایا ہے کہ ان لوگوں کے لئے سڑک تعمیر ہونی چاہیے۔ میاں امجد نے بتایا کہ مارچ کے مہینے تک ان مشکلات کا کا ازالہ ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.