وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ Defence Minister Rajnath Singh بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے پر وزرات دفاع کے اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو اس حادثے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
تمل ناڈو میں کنور کے قریب بدھ کے روز ایم آئی سیریز کا یہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار CDS Bipin Rawat's Helicopter Crash ہوا۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں اس سے متعلق جانکاری دیں گے۔
مزید پڑھیں: Indian Army Helicopter Crash: چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تباہ
راج ناتھ سنگھ حادثے کے تمام معلومات کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گے۔ وزیر دفاع کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کا اجلاس جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس طیارے میں بھارت کے پہلے اور حاضر سروس چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایف) جنرل بپن راوت، ان کے اہل خانہ اور کئی فوجی افسران سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں کل 14 افراد سوار تھے اور اسے ویلنگٹن ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ جانا تھا۔