بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کچھ کمی ضرور آئی ہے تاہم پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3،62،727 نئے کیس درج ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 4120 افراد وبا کے شکار بھی ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 3710525 ہوچکی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 355181 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اسی دوران 18،64،594 کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے ساتھ مثبت کیسز کی شرح 19.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال ایک نظر میں:
کل کورونا کے کیسز: 2،37،03،665
کل صحتیاب ہونے والے: 1،97،34،823
اموات کی تعداد: 2،58،317
فعال کیسز: 37،10،525
کل ویکسینیشن: 17،72،14،256