نئی دہلی: کانگریس کی سینئر رہنما اور نوئیڈا سے پارٹی کی امیدوار پنکھوری پاٹھک کی لگژری کار فارچیونر کی چوری ہوگئی۔ چوری کا یہ واقعہ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جنک پوری کا ہے، جہاں گاڑی میں سوار ہوکر آنے والے چوروں نے باآسانی لگژری کار لے کر فرار ہوگئے۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گیا ہے۔ پنکھوری پاٹھک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس واقعے کی جانکاری دی ہے۔ پنکھوری پاٹھک نے بتایا کہ رات کے وقت جنک پوری کی مین روڈ سے ہماری فارچیونر گاڑی چوری ہوگئی۔ آدھے گھنٹے تک چوروں کا ٹولہ بغیر کسی خوف کے آتا جاتا رہا اور گاڑی کو کھول کر چوری کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ چور اپنی کوشش میں کامیاب ہو گئے اور ہماری گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ Congress leader Pankhuri Pathak's fortuner stolen from Delhi
مزید پڑھیں:۔ Vehicle Thefts in the Country ملک میں سب سے زیادہ گاڑیاں دہلی این سی آر میں چوری ہوتی ہیں
انہوں نے کہا کہ آپ دہلی میں سیکورٹی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ چوری کا یہ واقعہ تہاڑ جیل کے بالکل سامنے پیش آیا۔ دہلی کبھی بھی اتنی غیر محفوظ نہیں تھی۔ دہلی اب جرائم کی راجدھانی بن چکی ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گاڑی چوری کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس کے کام کرنے کے طریقے پر بھی سوال آٹھائے۔