ETV Bharat / bharat

PM Modi Slams Congress کانگریس میری قبر کھودنے کے خواب دیکھنے میں مصروف، وزیراعظم مودی - اس سال کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج بنگلور-میسور ایکسپریس وے کا بھی افتتاح کیا۔ اس سال کرناٹک میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے مودی کا یہ چھٹا دورہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں کانگریس پر سخت تنقید کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 6:26 PM IST

مانڈیا: کرناٹک میں دو انجن والی حکومت کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حریف پارٹی ان کی موت کا خواب دیکھنے میں مصروف ہے، لیکن وہ کرناٹک کی ترقی کا خواب دیکھنے میں مصروف ہیں۔ مودی یہاں کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ''کانگریس مودی کی قبر کھودنے کے خواب دیکھنے میں مصروف ہے، لیکن میں کرناٹک کی ترقی کے خواب دیکھنے میں مصروف ہوں۔ مودی کی قبر کھودنے کا خواب دیکھنے والے کانگریسی نہیں جانتے کہ مودی کی سب سے بڑی حفاظتی ڈھال ملک کی کروڑوں ماؤں بہنوں کا آشیرواد ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سال 2014 میں ان کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہی انہوں نے پورے خلوص کے ساتھ غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی اور غریبوں کو ان کی زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرنے کی مسلسل کوشش کی۔وزیراعظم نے کہا، 2014 میں جب آپ نے مجھے ووٹ دیا اور خدمت کا موقع دیا، تب ملک میں ایک حساس حکومت بنی جو غریبوں کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کی مرکزی حکومت نے غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ پورے خلوص کے ساتھ غریبوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کم کرنے کی مسلسل کوشش کی۔ڈبل انجن والی حکومت کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم رمودی نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں کرناٹک میں ہائی ویز پر 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر روزگار، سرمایہ کاری اور آمدنی کی راہیں لاتا ہے۔'

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں کئی دہائیوں سے زیر التوا آبپاشی پروجیکٹوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، 'اس سال کے بجٹ میں، حکومت نے 5300 کروڑ روپے کے ساتھ اوپری بھدرا پروجیکٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے علاقے میں آبپاشی سے متعلق مسائل کا مستقل حل فراہم ہوسکے۔'وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرناٹک میں شروع کئے جانے والے جدید ترین سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے ریاست بھر میں رابطے کو فروغ ملے گا اور اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ساگر مالا اور بھارت مالا جیسے پروجیکٹوں سے کرناٹک اور ملک بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما تھی، تب ہندوستان نے اپنے انفراسٹرکچر بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا، 'پچھلے کچھ دنوں میں لوگ بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ پورے ملک میں ایسا جدید اور شاندار ایکسپریس وے چاہتے ہیں۔ ایکسپریس وے نوجوانوں کو فخر سے بھر دیتا ہے۔' وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اچھا بنیادی ڈھانچہ 'ایز آف لیونگ' کو بڑھاتا ہے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Inauguration Of Bangalore Mysore Expressway وزیراعظم مودی نے بنگلور-میسور ایکسپریس وے کا افتتاح کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.