نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے لال قلعہ کی فصیل سے دیے گئے خطاب کو 'جھوٹ اور مبالغہ آرائی سے بھری انتخابی تقریر' قرار دیا اور کہا کہ وہ اگلے سال اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دعویٰ کہ وہ اگلے سال دوبارہ لال قلعہ سے ملک سے خطاب کریں گے ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ دراصل وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ وہ اگلے سال ایک بار پھر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے اور عوام کے سامنے کیے گئے وعدوں کی پیشرفت پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے اس خطاب کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے صحافیوں سے کہا کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ وہ بار بار جیتے گا، لیکن ہارنا اور جیتنا ووٹروں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے سال ترنگا لہرانے کی بات کر رہے ہیں جو کہ ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے آگے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ (وزیراعظم) اگلے سال ترنگا ضرور لہرائیں گے لیکن اپنے گھر پر۔ ایک اور بیان میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ '15 اگست 2023 کو لوگوں کو یہ بتانے کے بجائے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ نو برس میں کیا حاصل کیا ہے، وزیر اعظم مودی نے جھوٹ، مبالغہ آرائی اور مبہم وعدوں سے بھری ایک مضحکہ خیز انتخابی تقریر کی۔
-
PM Modi’s failures in the last 9 years can be categorised under durniti (bad policies), anyay (injustice) and badniyat (ill intention). Rhetoric and bluster can no longer cover up this truth which is now evident to the entire country. Our statement on his Independence Day speech. pic.twitter.com/Kgj5WMqtkT
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">PM Modi’s failures in the last 9 years can be categorised under durniti (bad policies), anyay (injustice) and badniyat (ill intention). Rhetoric and bluster can no longer cover up this truth which is now evident to the entire country. Our statement on his Independence Day speech. pic.twitter.com/Kgj5WMqtkT
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 15, 2023PM Modi’s failures in the last 9 years can be categorised under durniti (bad policies), anyay (injustice) and badniyat (ill intention). Rhetoric and bluster can no longer cover up this truth which is now evident to the entire country. Our statement on his Independence Day speech. pic.twitter.com/Kgj5WMqtkT
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 15, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک میں اتحاد کی بات کرنے، ہمارے اب تک کے سفر کا جشن منانے، متاثرین کے درد اور مصائب کو تسلیم کرنے اور آنے والے چیلنجوں کو تسلیم کرنے کے بجائے وزیر اعظم نے آج کی تقریر کو اپنی تصویر پر ہی مرکوز رکھی۔ رمیش نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے بمشکل سے ہی منی پور میں تشدد کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر توجہ دی اور اتفاق سے اس کا موازنہ ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے واقعات سے بھی کر دیا۔
وزیراعظم نے منی پور میں اپنی ناکامیوں پر کوئی افسوس یا اعتراف نہیں کیا جس کی وجہ سے منی پور تشدد کی راہ پر چلا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ ضرور کہا کہ 'امرت کال' میں بھارت ماتا کو زندہ کیا جا رہا ہے، لیکن پورے ملک نے منی پور میں اس کا حشر دیکھا ہے جہاں خواتین پر بے دردی سے ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا بھی غلط ہے کہ ملک میں نوجوانوں کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی
- پورا ہندوستان منی پور کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم
رمیش نے الزام لگایا کہ مقامی ثقافتوں اور زبانوں پر حملوں اور سب سے زیادہ کمزوروں، خاص طور پر دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہجومی تشدد کو جائز قرار دے کر ملک کے تنوع کو بے معنی بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی سخت گیر قیادت کے ذریعہ مودی حکومت میڈیا پر کنٹرول اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ملک کا سماجی تانا بانا منتشر ہوچکا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی کا الزام باقی دنیا پر ڈالنے کی کوشش کی، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یو پی اے کے دور حکومت کے مقابلے میں آج خام تیل کی قیمتیں بہت کم ہیں۔ وزیر اعظم کی پالیسیوں کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے رمیش نے الزام لگایا کہ گزشتہ نو سالوں میں وزیر اعظم مودی کی ناکامیوں کو تین الفاظ 'برائی، ناانصافی اور بد نیتی' کی شکل میں سمجھا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں بیان بازیاں اور دکھاوا سچ کو نہیں چھپا سکتی جو کہ پورے ملک کے سامنے عیاں ہے۔