ETV Bharat / bharat

Violence in Aurangabad فسادات میں ہوئے نقصان کی بھرپائی ملزمین سے وصول کی جائے گی

کراڈ پورہ علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں ہوئے نقصان کی تلافی فسادیوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ کراڈ پورہ علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں تقریبا دیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

فسادات میں ہوئے نقصان کی بھرپائی ملزمین سے وصول کی جائے گی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:56 PM IST

فسادات میں ہوئے نقصان کی بھرپائی ملزمین سے وصول کی جائے گی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے کراڈ پورہ علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں ملزمین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب فسادیوں کو مزید سختیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ تشدّد کے دوران پتھراؤ اور آتشزنی کے نتیجہ میں ہوئے نقصان کی تلافی فسادیوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ پولس تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے، جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ مجرم سے نقصان کی بھرپائی کرائی جا سکے۔ اس طرح کی امید پولس محکمہ نے ظاہر کی ہے۔

اورنگ آباد کے کراڈ پورہ علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں تقریبا دیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اس طرح کا اندازہ پولیس کی رپورٹ سے لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ تیس مارچ کی نصف شب دو فریقین کے تصادم کے دوران پتھراؤ اور گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اچانک رونما ہوئے ہجوم نے پولیس کی بارہ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

اسمارٹ سٹی کے تحت نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے اور اسٹریٹ لائٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد واقعہ کی حساسیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لہذا پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری شروع کردی ہے۔ اب تک متعدد افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔ فساد کے دوران پتھراؤ اور آتشزنی کے نتیجہ میں ہوئے نقصان کو فسادیوں سے وصول کا قانون ہے۔

اس لحاظ سے پولیس تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ اس واقعہ میں تقریبا دیڑھ کروڑ کے نقصان کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فی الحال پولس ملزمین کی شناخت میں مصروف ہے اور ان کی گرفتاری بھی کی جارہی ہے۔ ماضی میں راجا بازار، والوج صنعتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر وہیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اس وقت بھی فسادیوں سے نقصان وصولی کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس ضمن میں آئندہ کوئی کاروائی نہیں ہوسکی تھی لیکن اس تشدد میں نقصان کے بعد پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نقصان کی بھرپائی ملزمین سے ہی کرائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Kiradpura Violence in Aurangabad کراڈ پورہ علاقے میں تشدد کے بعد کاروبار پوری طرح سے ٹھپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.