کچھ/ بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انجیر کے درخت کی طرح ہیں، عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال ببول کے درخت کی طرح ہیں اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک گھاس پھوس کی طرح ہیں۔ کچھ ضلع کی مانڈوی اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ مودی ایک انجیر کی درخت کی طرح ہیں، جن سے جو ضرورت ہے وہ چیز ملے گی،کیجریوال ببول کی درخت کی طرح ہیں، جس سے صرف کانٹے ہی ملیں گے، جبکہ راہل گاندھی گھاس پھوس کی طرح ہے جس سےفصل خراب ہو جائے گی۔MP CM targets Rahul and Kejriwal
بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انیرودھ بھائی دیو کی حمایت میں منعقد کی گئی اس جلسے سے خطاب کرت ہوئے چوہان نے کہا کہ یہ کانگریس اور اے اے پی ملک سے امن اور اطمینان کو دور کر دیں گے۔ مودی کی کوششوں سے نرمدا کچھ تک پہنچ گئی ہے۔ جب سردار سروور ڈیم بنا تو گجرات کو پانی اور مدھیہ پردیش کو بجلی ملی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی نے ہمیشہ شہیدوں اور ویر ساورکر کی توہین کی ہے۔ کانگریس 'مسترد شدہ سامان' کے ساتھ چل رہی ہے ان کے پاس امیدوار بھی نہیں ہے۔
دوسری جانب دہلی میں عآپ حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک وزیر جیل میں ہے، ایک جیل کے منہ پر کھڑا ہے اور وزیر اعلیٰ ایمانداری کی بات کرتے ہیں۔ چوہان نے کہا کہ اے اے پی اور کانگریس کے وعدے جھوٹے ہیں، اگر انہیں کچھ اور نہیں ملا تو وہ فرقہ پرستی پھیلائیں گے۔ کانگریس نے گجرات کو بدنام کرنے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں گجرات اور اس کے لوگ محفوظ ہیں۔ گجرات بجلی پیدا کرنے اور صفائی کے سروے میں ملک میں سرفہرست ہے۔
یواین آئی