بھوٹان نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو کووڈ-19 کی وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مدد کرنے کے لیے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’ناگداگ پیل گی خرلو“ سے نوازنے کا اعلان Bhutan Gives Highest Civilian Award to PM Modi کیا ہے۔
بھوٹانی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے دوران بھوٹان کی مدد کرنے کے لیے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز Bhutan Highest Civilian Award سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایوارڈ دیتے ہوئے بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے گزشتہ برسوں میں اور خاص طور پر کورونا وائرس کے دوران پی ایم مودی کی قیادت میں بھوٹان کے لیے بھارت کی حمایت اور اہمت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نریندر مودی کو 'گول کیپر ایوارڈ' سے نوازا گیا
بھوٹان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ انھوں نے ان تمام غیر مشروط دوستی اور حمایت کو اجاگر کیا جو مودی جی کی برسوں میں اور خاص طور پر وبائی امراض کے دوران کی گئی تھی۔ وہ اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، بھوٹان کے عوام کی طرف سے مبارکباد۔تمام معاملات میں آپ کو ایک عظیم اور بہتر انسان کے طور پر دیکھا، ذاتی طور پر اس اعزاز کو منانے کا منتظر ہوں"۔
دیگر ممالک کے ذریعہ پی ایم مودی کو دیئے گئے ایوارڈز کی فہرست List of awards to PM Modi:
2016 میں عبدالعزیز السعود ایوارڈ (سعودی عرب کا سب سے بڑا اعزاز جو غیر مسلم معززین کو دیا جاتا ہے)
2016 میں غازی امیر امان اللہ خان ایوارڈ (افغانستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز)
2018 میں گرینڈ کالر آف دی اسٹیٹ آف فلسطین ایوارڈ (غیر ملکی معززین کو دیا جانے والا فلسطین کا سب سے بڑا اعزاز)
2019 میں زائد ایوارڈ (متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز)
2019 میں اینڈریو ایوارڈ (روس کا سب سے بڑا شہری اعزاز)
2019 میں نشان عزالدین کا ایوارڈ (مالدیپ کا سب سے بڑا اعزاز جو غیر ملکی معززین کو دیا جاتا ہے)
2019 میں کنگ حماد ایوارڈ (یہ بحرین کا ایووارڈ ہے - فرسٹ کلاس خلیجی ملک کا ایک اعلیٰ اعزاز ہے)
امریکی حکومت کی طرف سے لیجن آف میرٹ ایوارڈ بھی پی ایم مودی کو "بہترین خدمات اور کامیابیوں کی کارکردگی میں غیر معمولی قابلیت کے طرز عمل" کے لیے دیا گیا۔
2018 میں سیول پیس پرائز (سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی طرف سے ان افراد کو دو سالہ طور پر دیا جاتا ہے جنہوں نے نوع انسان کی ہم آہنگی، اقوام کے درمیان مفاہمت اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے)
وزیراعظم کو چیمپیئنز آف دی ارتھ ایوارڈ (اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین ماحولیاتی اعزاز) بھی ملا ہے۔
2019 میں پہلا فلپ کوٹلر پریسیڈںٹ ایوارڈ (ہر سال ایک قوم کے رہنما کو پیش کیا جاتا ہے)۔
2019 میں گلوبل گول کیپر ایوارڈ (بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے سوچھ بھارت ابھیان کے لیے دیا گیا)
2021 میں گلوبل انرجی اینڈ انوائرمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ (کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹس سی ای آر اے کے ذریعے دیا گیا)