ETV Bharat / bharat

'دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی' - جی کشن ریڈی

مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ 'دہشت گردی کے خلاف بھارت ’زیرو ٹالرینس‘ کی اپنی پالیسی کو جاری رکھے گا'۔

مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 7:30 PM IST

مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے 'پولیس میموریل ڈے' کے موقع پر آسام پولیس کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ’زیرو ٹالرینس‘ پالیسی پر اظہار خیال کیا۔

ریڈی نے کہا کہ 'بھارت کی سکوریٹی فورسز ملک کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے تمام چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہے۔ جس کے بعد دہشت گرد سرگرمیوں میں کمی آئی ہے'۔

مرکزی وزیر مملکت داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ 'پولیس میموریل ڈے کے موقع پر پورا ملک پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام کرتا ہے اور ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو فخر سے یاد کرتا ہے'۔

مرکزی وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ 'آسام پولیس اہلکاروں سے مخاطب ہورے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور دراندازوں کے خلاف جنگ، قانون اور نظام کو برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کے علاوہ سرحدی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور قدرتی آفات کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں آپ اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی پھچھے نہیں ہٹتے'۔

مزید پڑھیں : ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اعداد وشمار

جی کشن ریڈی نے کہا کہ 'سال 1964 سے لے کر اب تک آسام پولیس کے 879 جوانوں نے ریاست میں قانون اور انتظام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان نچھاور کئے ہیں'۔

ریڈی نے تقریب سے الگ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ شمال مشرق میں سرگرم ان تمام عسکریت پسند اور باغی تنظیموں سے ہتھیار ڈالنے اور مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں جہاں وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.