ETV Bharat / bharat

بہار میں54 مثبت، کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1573 - Bihar news

بہار میں کووڈ19کا قہر جاری ہے ریاست میں54نئے مثبت معاملات کے سامنے آنے سے کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1573پہنچ گئی ہے۔

بہار میں54 مثبت، کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1573

author img

By

Published : May 20, 2020, 7:39 PM IST

بہار کے مختلف اضلاع میں54 افراد کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1573 ہو گئی ہے۔

ریاست بہار میں محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ بدھ کی صبح موصول ہوئی منگل دیر رات کی رپورٹ میں کھگڑیا ضلع میں15، بھاگلپور میں12 ، بانکا میں11 ، نالندہ اور مدھوبنی میں چھ چھ، سپول میں دو اور گوپال گنج اور کٹیہار میں ایک ایک شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح 54 نئے مثبت معاملے سامنے آنے سے ریاست میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1573 ہوگئی ہے۔

پرنسپل سکریٹری نے بتایاکہ کورونا وائرس متاثرین میں زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے اور یہیں سے ان کے نمونوں کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے بتایاکہ کورونا وائرس متاثرین کے رابطے میں آئے افراد کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.