ETV Bharat / bharat

'کپل مشرا اور پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہوئی؟'

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 9:46 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے ضمن میں دہلی اسمبلی کی ایک فلاحی کمیٹی نے متعلقہ افسران کو طلب کر کے اس کیس کا جائزہ لیا ہے۔

peace committee meeting
کپل مشرا اور پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہوئی

اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ میں کپل مشرا اور پرورش ورما کی ویڈیو چلا کر افسران سے پوچھا گیا کہ اب تک ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی؟

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے ضمن میں دہلی اسمبلی کی ایک فلاحی کمیٹی نے متعلقہ افسران کو طلب کر کے اس کیس کا جائزہ لیا ہے۔

اسی سلسلے میں ایک اہم میٹنگ آج اسمبلی کے ایم ایل اے ہال میں منعقد ہوئی جس میں معاوضہ سے متعلق کیس کے جائزہ کے ساتھ ساتھ کئی ایسی ویڈیو چلائی گئیں جن میں فسادی اشتعال انگیزی کرتے اور فساد پھیلاتے ہوئے صاف نظر آ رہے ہیں۔

میٹنگ کے دوران آج بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور پرویش ورما کی اشتعال انگیزی کا ویڈیو بھی چلایا گیا اور پرنسپل سیکرٹری ہوم سے پوچھا گیا کہ ان پر ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی ساتھ ہی کئی دیگر ویڈیو چلائے گئے جن میں فسادی صاف دیکھے اور پہچانے جا سکتے ہیں۔

کمیٹی کی جانب سے کئی میٹنگز کی جا چکی ہیں جن میں معاوضہ سے لے کر ایف آئی آر درج نہ کیے جانے پر افسران سے جواب مانگا ہے۔ اس میں میڈیکل افسران کے ذریعے لاپرواہی برتنے کے معاملات میں بھی باز پرس کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی معاوضہ کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر خامیاں دیکھی گئی ہیں جن کو لے کر کمیٹی افسران سے تمام معاملات پر متاثرین تک معاوضہ کی رسائی کو یقینی بنانے اور انہیں انصاف دلانے پر زور دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.