پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے سے آج حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے میلاد ریلی نکالی گئی جو محتلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پتی پورہ میں اختتام کی گئی۔ میلاد ریلی میں بچوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام پیش کیے جبکہ حضور صلی علیہ وسلم کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقعے پر مرکزی جامع مسجد پتی پورہ کے صدر محمد شعبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج چالیس سالوں کے بعد علاقے سے میلاد النبی صلی علیہ وسلم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی جبکہ استانی عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور ہر نماز کے بعد تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔
مزید پڑھیں: کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم
اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد پتی پورہ کے امام وخطیب مولوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی سماجی بیماریاں پھیل گئی ہے۔ جن کو دور کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے اور حضور صل وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان بدعتوں سے ہم خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔