ETV Bharat / state

گیا میں عید میلاد النبیﷺ اور عرس حضرت معزالدینؒ منایا گیا - Urs of Hazrat Moizuddin in Gaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 1:46 PM IST

عید میلادالنبی اور عرس حضرت معیزالدین علیہ الرحمہ خانقاہ قادریہ مانپور میں تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا، شاعر اسلام حضرت مرتضی قادری کی نعت خوانی سے موجود شرکاء محفوظ ہوئے اور خوب داد و تحسین سے شاعر مرتضی قادری کو نوازا۔ خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں تین سو سال سے زیادہ عرصے سے عید میلادالنبی کے موقع پر سیرت النبی کا جلسہ اورتبرکات کی زیارت کی محفل کا اہتمام ہوتا آرہا ہے۔

گیا میں عید میلاد النبیﷺ اور عرس حضرت معزالدینؒ منایا گیا
گیا میں عید میلاد النبیﷺ اور عرس حضرت معزالدینؒ منایا گیا (ETV Bharat)

گیا : ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں جشن عید میلاد' یوم ولادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ' اور عرس حضرت معیز الدین قادری کی نسبت سے مختلف تقریب منعقد ہوئی۔ خانقاہ کے نمائندہ سید تحسین احمد قادری نے بتایا کہ حسب روایت اس سال بھی گیا کی قدیم خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں جشن عید میلادالنبی، زیارت موئے مبارک و عرس سیدنا معیز الدین قادری المعروف دادا پیر علیہ الرحمہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں بیرونی و مقامی عاشقان رسول کا ہجوم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد گیا کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ ایاز احمد قادری کی سرپرستی اور نائب سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ امان اللہ قادری کی صدارت میں کئی اہم تقریب منعقدہوئی ۔ سب سے پہلے صبح صادق کے وقت حضور کی آمد مرحبا بعد نماز فجر صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور 9 بجے دن تک قرآن خوانی کا اہتمام ہوا۔ آئے ہوئے مریدین، متوسلین،معتقدین و عاشقان رسول کے بیچ لنگر عام بھی تقسیم کی گئی ۔ گیارہ بجے دن سے ایک بجے دن تک خواتین میں محفل میلادالنبی و زیارت موئے مبارک و دیگر تبرکات بزرگان دین کرائی گئی۔ بعد نماز ظہر جلسہ عید میلادالنبی کی محفل منعقد ہوئی۔

جلسہ کا آغاز قاری شاہد کی تلاوت کلام پاک پر ہوا۔ جبکہ سید تاج العارفین اور عارف امام قادری نے جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ شاعر اسلام سید مرتضی قادری ،اعجازمانپو ری ،عرفان مانپوری ،عمر حیات اور محمد خورشید نے نعت ونبی کا گلدستہ پیش کیا۔ جبکہ حضرت مولانا سید شاہ امان اللہ احمد قادری نے سیرت النبی اور شریعت رسول کے موضوع پر اپنے نایاب فکری انداز میں سیرت النبی کے کئی اہم نکات پیش کئے ۔ انہوں نےکہا حضور کی حیات طیبہ قرآن کا عملی نمونہ ہے ، دونوں جہان میں سرخروئی حاصل کرنی ہے تو شریعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو صدق دل سے اپنانا ہوگا تبھی اللہ تک رسائی ہوگی ۔ کیونکہ رسول کی اطاعت میں ہی اللہ کی اطاعت پوشیدہ ہے۔ لہٰذا قوم مسلم ایمان کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر حضور کی سنت و اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرے، اسی میں کامیابی و نجات ہے ۔اس موقع پر جلسہ کے بعد سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ ایاز احمد قادری کے ہاتھوں مبارک تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Urs of Khwaja Bihar Ata Hussain Fani: خواجۂ بہار عطا حسین فانی کا سالانہ عرس

تھانہ کی جانب سے آستانہ پر پیش کی گئی چادر
دادا پیر حضرت سید شاہ معیز الدین قادری کا عرس بھی بڑی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ سب سے پہلے درگاہ پر بنیاد گنج تھانہ کی طرف سے چادر پیش کی گئی۔ تھانہ کی جانب سے زمانہ قدیم سے چادر پوشی و گل پوشی کی جا تی رہی ہے ل۔ اس بار بھی تھانہ انچارج نے پولیس جوانوں کے ہمراہ داداپیر کی درگاہ پر چادر پوشی و گل پوشی کرخراج عقیدت پیش کی۔

مرتضی قادری کی آواز پر جھومے شرکاء
جلسہ سیرت النبی میں علمائے کرام کا خطاب ہوا۔ اس سے قبل مرتضی قادری نے نعت نبی کا گلدستہ پیش کیا، انکی آواز میں نعت نبی سنکر سبھی جھوم اٹھے، تکبیر ورسالت سے پورا علاقہ گونجا اور اس دوران موجود سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.