انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے آل پارٹی میٹنگ میں کیوں کہا کہ بھارتی حدود میں کوئی داخل نہیں ہوا اور پی ایم او آفس نے کیوں یہ الفاظ خارج کردیے اس کے علاوہ اگر کوئی بھی بھارتی حدود میں داخل نہیں ہوا تو 20 سپاہی کس طرح ہلاک ہوئے اور 85 سپاہی کس طرح زخمی ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کے حدود میں کوئی بھی داخل نہیں ہوا تو دس بھارتی جوانوں کو چین نے کس طرح بندی بنالیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے 19 جون کو کہا تھا کہ نہ ہی کوئی ہمارے ملک میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بھی بھارتی پوسٹ کسی دوسرے کے قبضہ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 20 فوجی جوانوں نے چین کے ساتھ پر تشدد جھڑپ میں دشمن کو سبق سکھاتے ہوئے شہید ہوئے اور انہیں یہ پیغام دیا کہ کوئی بھی ہماری سرزمین کو نظر اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے سفارتی ذرائع کے ذریعہ بیجنگ کو یہ پیغام بھیج دیا ہے کہ فوج کو مکمل آزادی دی گئی ہے کہ وہ بھارتی سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام طرح کے اقدامات کرسکتی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا تھا کہ نہ ہی کوئی ہماری سرزمین میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی ہماری کوئی بھی پوسٹ کسی دشمن کے قبضہ میں ہے۔