ETV Bharat / bharat

کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد کی اہم میٹنگ

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:39 PM IST

کانگریس اور بائیں محاذ کے مابین ہوئی اہم میٹنگ کے بعد دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے سیاسی پروگرام میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پردیش کانگریس پارٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ' ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کے لئے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے'۔

West Bengal congress and left front protest against the tmc and BJP
کانگریس - بائیں محاذ کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اہم میٹنگ

کانگریس اور بائیں محاذ اتحاد نے مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے، دونوں اتحادی پارٹیوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو انتخابی میدان میں زیر کرنے کے لیے کمر کس لیاہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان آئندہ اسمبلی انتخابات 2021 کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، اس اہم میٹنگ کے بعد دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے سیاسی پروگرام میں شرکت کرنے کا اعلان کیا۔

بائیں محاذ کے چئیرمین بمان بوس نے کانگریس پارٹی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ' کانگریس پارٹی اور بائیں محاذ کے درمیان اتحاد اہم ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' ہم مضبوط اتحاد کی بدولت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کی کوشش کریں گے'۔

بائیں کے محاذ کے چئیرمین بمان بوس کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس میں کانگریس کے تمام اعلی رہنما شامل ہوں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پردیش کانگریس پارٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ' ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو روکنے کے لئے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں:

پردیش کانگریس کا فرفرہ شریف دورہ

انہوں نے کہا کہ' مغربی بنگال کے عوام ترنمول کانگریس اور بی جے پی سے اوبھ چکے ہیں۔ انہیں متبادل حکمراں جماعت کی تلاش ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ 23 نومبر کو کانگریس کی جانب سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس میں بائیں محاذ کے تمام اعلی رہنما شامل ہوں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.