ETV Bharat / bharat

ترانہ اقبال پڑھانے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر معطل - ہیڈ ماسٹر فرقان علی معطل

ریاست اترپردیش کے پیلی بھیت میں ایک سرکاری پرائمری اسکول میں 'لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' پڑھوانے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

VHP complains about school poem by Iqbal
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 2:46 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 8:25 PM IST

پیلی بھیت کی ضلع انتظامیہ نے بلاس پور علاقے کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں علامہ اقبال کا ترانہ پڑھانے کے الزام میں ہیڈ ماسٹر فرقان علی کو معطل کر دیا ہے۔

وی ایچ پی کے مقامی کارکنان نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اسکول میں ایسا مذہبی ترانہ پڑھوایا جا رہا ہے، جو عام طور پر صبح کے وقت مدرسوں میں پڑھایا جاتا ہے۔

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر فرقان علی کے کہنے پر اسکول میں اقبال کا ترانہ 'لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' پڑھوایا جاتا تھا۔

پیلی بھیت کے ضلع مجسٹریٹ ویبھو شریواستو کا کہنا ہے کہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو بچوں سے مذہبی ترانہ پڑھوانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے، کیوں کہ وہاں قومی ترانہ نہیں پڑھایا جا رہا تھا۔

وہیں ہیڈ ماسٹر فرقان علی نے اس الزام کو خارج کر دیا ہے کہ وہاں قومی ترانہ نہیں پڑھایا جاتا تھا۔ ان کے مطابق اس اسکول میں روزانہ قومی ترانہ بھی گایا جاتا ہے۔

فرقان کا کہنا ہے کہ اقبال کا یہ ترانہ درجہ اول سے درجہ ہشتم تک اردو نصاب کا حصہ ہے۔ وی ایچ پی اور ہندو یوا واہنی کارکنان کے اس خلاف اسکول اور کلکٹریٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ میں نے اسی ترانے کو پڑھوایا جو سرکاری اسکول کے نصاب کا حصہ ہے، مزید روزانہ ان کے طلبا 'بھارت ماتا کی جے' کے بھی نعرے لگاتے ہیں۔

پیر کے روز بی ایس اے دیوندر سوروپ کے ذریعے ایک بیان جاری کیا گیا: 'سوشل میڈیا میں ایک وائرل ویڈیو کے ذریعے پتہ چلا کہ غیاس پور کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں سے مختلف دعائیں پڑھوائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیق میں ہیڈ ماسٹر فرقان علی اس کا ذمہ دار پایا گیا ہے، اس لیے اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 8:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.