ریاست اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے پولنگ پارٹیاں پولنگ مراکز کے لئے گذشتہ روز ہی روانہ کر دی گئی تھی۔
چیف الیکٹرول آفیسر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سبھی حلقوں میں بنا کسی فسادات کے ووٹنگ کرانا ہی ہمارا مقصد ہے۔ جس کے لئے پہلے سے ہی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے ہمیرپور حلقے میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں، جہاں پولر کی تعداد چار لاکھ 1497 ہیں، جن میں مرد کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار، اور خواتین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 10 ہے۔
ووٹنگ صبح 7 بجے سے شرع ہوچکی ہے جو کہ شام 6 بجے تک چلے گی، تاخیر کی صورت میں جو لوگ قطاروں میں شامل ہونگے، انہیں پرچی دیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کااستعمال کر سکیں۔
کل پولنگ سینٹر کی تعداد 275
کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 476
بیلٹ یونٹ 572
کنٹرول یونٹ 572
وی وی پیٹ 619
معلوم رہے کہ سبھی پولنگ اسٹیشن میں وی وی پیٹ مشین لگائی گئی ہے تاکہ کسی ووٹرز کو یہ اعتراض نہ ہو کہ ہم نے جس پارٹی کو ووٹ دیا وہ کسی دوسرے پارٹی کو چلا گیا۔
اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وی وی پیٹ مشین لگائی ہے، جس میں ووٹرز کو سات سیکنڈ کے لئے ایک پرچی دکھے گی۔ اس میں ووٹرز جس پارٹی کو ووٹ دیگا وہ دکھے پھر یہ پرچی اپنے آپ باکس میں چلی جائے گی۔
معلوم رہے کہ اترپردیس کی 11 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، جن میں کل نو امیدوار میدان میں اترے ہیں۔