شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پانچ جولائی کو مختلف ہوائی اڈوں سے 817 پروازیں روانہ ہوئی ہیں جن میں 78614مسافروں نے سفر کیا۔
کووڈ19 وبا کے پیش نظر دو مہینے تک طیارہ سروس ملتوی ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مسافروں کی تعداد 78 ہزار سے زائد ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طیاروں کی تعداد بھی دوسری مرتبہ 800 سے زائد رہی ۔
کورونا وائرس کے سبب 25 مارچ سے ملک میں باقاعدہ مسافر طیارہ سروس مکمل طور پر بند تھی۔دو مہینے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں جبکہ بین الاقوامی راستوں پر مستقل مسافر پروازیں اب بھی بند ہیں۔ ابھی محدود تعداد میں گھریلو پروازیں اڑان بھر رہی ہیں ۔