'کورونا ٹیکہ کاری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں' - ڈرائی ٹرائل
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوگوں اس وبا سے نجات کے لیے ویکسین کی ضرورت ہے جو اب آخری مراحل میں ہے۔
!['کورونا ٹیکہ کاری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں' ویکسینیشن کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10195931-220-10195931-1610335120573.jpg?imwidth=3840)
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا ویکسینیشن 16 جنوری سے شروع ہورہی ہے، ویکسینیشن کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات ہیں۔
اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ماہرین سے ایسے ہی سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے بات کی۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے اور اب ڈارئی رن بھی کامیاب ہونے کے بعد ویکسینیشن آخر کار شروع ہوگی تاہم ڈرائی ٹرائل کے بعد کئی طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ الجھن میں پڑ گئے ہیں۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جیش لیلے نے کہا کہ لوگوں کو ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
![ویکسینیشن کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/06:54:11:1608470651_coronadecc_2012newsroom_1608470640_267.png)
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک صحت نگہداشت کرنے والے کارکنوں کو دی جارہی ہے جس میں ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکل عملہ شامل ہے۔
ایسی صورتحال میں لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جب تک ویکسین عام لوگوں تک آئے گی، ویکسین کی حفاظت سے متعلق تمام قیاس آرائیاں ختم ہوجائیں گی۔
ڈاکٹر لیلے نے بتایا کہ ویکسین رکھنے اور لوگوں تک پہنچانے کے طریقوں کے بارے میں ڈرائی رن چلایا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ ویکسین لگائے جانے کے بعد اگر کوئی علامات یا الرجی پائی جاتی ہے تو پھر اس کے لیے ہنگامی علاج کا انتظام بھی کرایا گیا ہے۔
![عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کا سلسلہ جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10:19:27:1608310167_vaccine_ads4ybk_trnkpdd_ilijtb5-1_1812newsroom_1608310118_465.jpg)
انہوں نے کہا کہ جب عام لوگوں کو ویکسین لگوانے کا موقع ملتا ہے تو پھر انہیں یہ ویکسین ضرور لینی چاہیے۔
ڈاکٹر لیلے نے بتایا کہ بھارت میں دو طرح کی ویکسین کو منظور دی گئی ہے۔ بھارت میں آکسفورڈ کا ٹیکہ بنارہی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے 'کوویشیلڈ' اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کی تربیت اور تیار کرنے کا کام شروعات میں بھارت میں ہی ہوا۔
وہیں آکسفورڈ کی ویکسین باہر سے بھی ٹکنالوجی کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔
سابق صدر اور دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینیئر ڈاکٹر رمیش دتہ نے کہا کہ کئی ماہ کی محنت کے بعد ویکسین تیار کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک میں ویکسینیشن کی سب سے بڑی مہم شروع ہونے جارہی ہے ایسی صورتحال میں بہت سے لوگ ویکسین پر بھی سیاست کر رہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔