ETV Bharat / bharat

شیویندر سنگھ کااسسٹنٹ کوچ بننا طے - آسٹریلیا

بھارت کے سابق سینٹر فارورڈ شیویندر سنگھ کا قومی مرد ہاکی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننا طےہے وہ اسٹرائیکرز کے ساتھ کام کریں گے اور آسٹریلیا کے گراہم ریڈ کی قیادت والے بھارتی کوچنگ عملے کا اہم حصہ ہوں گے۔

ہاکی انڈیا
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 10:43 AM IST

ریڈ کی تقرری اب صرف رسمی رہ گئی ہے۔

بھارت کے سابق سینٹر فارورڈ شیویندر سنگھ کا قومی مرد ہاکی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننا طے ہے اور وہ اگلے ماہ سے کام شروع کر دیں گے۔

شیویندر بالخصوص اسٹرائیکر کے ساتھ کام کریں گے اور آسٹریلوی گراہم ریڈ کی قیادت والے بھارتی کوچنگ عملے کا اہم حصہ ہوں گے۔

گراہم ریڈ کی تقرری اب صرف رسمی ہے کیونکہ ہاکی انڈیا اور بھارتی کھیل اتھارٹی نے اس ہفتے کے شروع میں وزارت کھیل کے پاس ان کے نام کی سفارش کی ہے۔

شیویندر کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق ڈریگ فلکر کرس سریلو بھی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیویندر سنگھ جلد ہی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھارتی ٹیم کے ساتھ کام شروع کر دیں گے، وہ نئے چیف کوچ کے ساتھ مل کر فرونٹ لائن کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

35 سالہ کے شیویندر سنگھ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے سنہ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، وہ گوانزہو ایشیائی کھیل 2010 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

شیویندر کی موجودگی میں بھارتی ٹیم نے سنہ 2007 ایشیا کپ اور 2010 سلطان اذلان شاہ کپ میں گولڈ جیتا تھا۔

کوچنگ ٹیم میں پیوش کمار دوبے بھی شامل ہوں گے، وہ خاص طور پر گول کیپر کے ساتھ کام کریں گے۔ دوبے ٹیم کے ساتھ ملیشیا میں ہیں جہاں بھارت اذلان شاہ کپ میں کھیل رہا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.