ETV Bharat / bharat

ہندوستان۔ بھوٹان کے درمیان روپے کارڈ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع

وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج دونوں ملکوں کے مابین اہم روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ورچوئل ذریعے سے کیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیا۔

Second phase of RuPay card project started between India-Bhutan
ہندوستان۔ بھوٹان کے درمیان روپے کارڈ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 4:09 PM IST

روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری بھارت میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بھارتی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات مسٹر مودی کی گذشتہ برس اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔

مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائنٹ آف سیلس مشینوں پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھوٹان کے عوام کو تعلیم، صحت، تیرتھ یاترا اور سیاحت کے شعبے میں ادائیگی کرنے کی خاص سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کی مکمل شراکت داری کے بطور خیرمقدم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت خلا کے شعبے میں بھوٹان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ ہندوستان کی خلائی تنظیم آئندہ برس بھوٹان کے ایک سیٹیلائٹ کا تجربہ بھی کرےگا جس کے لیے بھوٹان کے چار نوجوان سائنسداں دسمبر میں ہندوستان جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان مشکل وقت میں بھوٹان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس کی ضروریات ہمیشہ بھارت کے لیے ترجیحی درجے میں رہیں گی۔ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ایک خصوصی شراکت داری ہے جو آپسی افہام و احترام سے مشترکہ تہذیبی وراثت اور عوام سے عوام کے مابین مضبوط رشتے کو تقویت دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.