ETV Bharat / bharat

بہار: وزیراعلی ونائب وزیراعلی سمیت کئی عہدیداران کی کورونا جانچ - sample of nitish kumar

بہار قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اعلی رہنماؤں نے بھی اپنے کورونا جانچ کے لیے نمونے دیے۔

وزیراعلی ونائب وزیراعلی سمیت کئی عہدیداران کی کورونا جانچ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 10:21 PM IST

ریاست بہار میں قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اعلی رہنماؤں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

وزیراعلی ونائب وزیراعلی سمیت کئی عہدیداران کی کورونا جانچ
وزیراعلی ونائب وزیراعلی سمیت کئی عہدیداران کی کورونا جانچ

ان حالات کے پیش نظر ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سوشیل کمار مودی کے ساتھ ساتھ متعدد افسران کا نمونہ لیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ'نومنتخب قانون ساز کونسلرز کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی و نائب وزیر اعلی سمیت متعدد وزراء قانون ساز کونسل شریک ہوئے تھے۔ایسی صورتحال میں کئی وزراء کا نمونہ لیا جاسکتا ہے۔

اس تقریب میں بہت سے ممبران اسمبلی بھی شریک ہوئے اور اودھیش نارائن سنگھ سے ملے بھی تھے۔ دوسری جانب وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے بھی نمونے دیئے گئے ہیں۔ مزید وزیر اعلی کے ارد گرد رہنے والے تمام عہدیداروں اور دوسرے لوگوں کا نمونہ بھی تفتیش کے لئے بھیجا گیا ہے۔

یکم جولائی کو نومنتخب 9 ارکان اسمبلی کے حلف برداری کے پروگرام کے دوران اودھیش نارائن سنگھ بھی سی ایم نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ تھے۔ اسی دوران حلف برداری کی تقریب میں بہار قانون ساز کونسل کے نومنتخب نو ممبران کو ایوان کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے حلف دلایا تھا۔

مزید پڑھیں:

لالو یادو نے ضمانت کی عرضی دائرکی

بدھ کے روز حلف لینے کے بعد آر جے ڈی کے نومنتخب ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ نے رانچی کے رمس میں آر جے ڈی سپریمو لالو یادو سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.