اس حکم کے بعد پورے کشمیر میں پیٹرول پمپ پر لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ' سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ایندھن کی کمی ہوجانے کی وجہ سے کشمیر میں انتظامیہ نے ایندھن کی سپلائی محدود کرنے کا حکم دیا ہے'۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پوری وادی کشمیر میں پٹرول پمپوں پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں اور گھبرائے لوگو ں نے اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھرنا اور ضروری اشیا کا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
حالانکہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ ایندھن کے ذخائر کو بھرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔جب ایندھن جمع ہوجائیں گے تو تخفیف کرنے کے حکم کو واپس لے لیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈویژن ایڈمنسٹریشن نے عوام کو افواہ پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔