وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یہاں یوم آزادی کے موقع پر جے پور کے سوئی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کی سب سے بڑی تقریب میں پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ملک میں مختلف قرقوں اورذاتوں کے لوگ ہیں'۔
مہاتما گاندھی کے زمانے سے ہی کانگریس کی پالیسیاں ہم آہنگی کی تھیں۔اس لئے ہمارے ملک میں جمہوریت مضبوطی سے جڑ جمائے ہوئے ہے، لیکن اب جمہوریت کے سامنے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے شہادت دے کر ہمیں آزادی کے ساتھ ساتھ جمہوریت بھی دی ہے، اسے بچانے کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے ہم ادا کریں گے۔ تب ہی ہم بچ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ لاٹھیاں اور گولیاں کھائیں اور ہم مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے راستے پر چل کر آزاد ہوئے ہیں۔ جس سے دنیا میں ایک پیغام گیا اور ہمارا وقار بڑھا۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر بڑی چوپڑ میں منعقدہ سرکاری پروگرام میں پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن طاقت کا تکبر نہیں ہونا چاہئے'۔
مزید پڑھیں:
مجاہد آزادی، بیگم حضرت محل کیوں فراموش؟
مرکزی حکومت آئینی طریقے سے بنی حکومتوں کو ہٹانے کی سازش کر رہی ہے، جسے ہم نے راجستھان میں پورا نہیں دیا۔ انہوں نے راجستھان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرانے کی کوشش ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کورونا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا۔ ریاست میں سب نے تعاون پیش کیا۔ ان لاک کے بعد آہستہ آہستہ صورتحال معمول پر ہے۔ آئندہ ریاست کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔