ETV Bharat / bharat

'جی ایس ٹی کی تبدیلی غیر منظم سیکٹر پر حملہ' - منظم اور منصوبہ بند حملہ رہا ہے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غیر منظم سیکٹر کی بدحالی کے لئے مودی سرکار کی پالیسیوں کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بنیادی شکل کو تبدیل کر کے غیر منظم سیکٹر کی معیشت کو تباہ کیا گیا ہے'۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:35 PM IST

اتوار کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کا ہدف غیر منظم سیکٹر کی معیشت ہے اور اسے برباد کرنے کے لئے پہلے نوٹ بندی کی گئی اور پھر غلط جی ایس ٹی نافذ کیا گیا۔ جی ایس ٹی غیر منظم سیکٹر پرمودی حکومت کا دوسرا بڑا منظم اور منصوبہ بند حملہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'عالمی سطح پر سپلائی چین کے لیے بھارت مسلسل کوشاں'

انہوں نے کہا’’جی ایس ٹی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کا آئڈیا تھا۔ ایک ٹیکس، کم سے کم ٹیکس، آسان اور سہل ٹیکس۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سرکار کا جی ایس ٹی بالکل مختلف ہے۔ چار الگ الگ ٹیکس 28 فیصد تک مشکل خدوخال میں نافذ کر دیئے گئے‘‘ ۔

کانگریس قائد نے سوال کیا کہ یہ چار الگ الگ ریٹ کیوں ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ یہ چار الگ ایلگ ریٹ اس لئے ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جس کی بھی رسائی ہو وہ آسانی سے جی ایس ٹی کو بدل پائے اور جس کی پہنچ نہ ہو وہ جی ایس ٹی کے بارے میں کچھ نہیں کر پائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.