احتجاج کررہے مسلم رہنماؤں نے کہا کہ 'جس طرح سے سبھی مذاہب کے لوگ سکون امن کے ساتھ بھارت میں رہ رہے ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ سب اسی طرح سے امن کے ساتھ رہیں اور جس طرح کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے اس ملک کی یکجہتی پر ایک طرح کا حملہ ہے، اس طرح سے ڈر کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس وقت عوام کے مسائل پر توجہ دے'۔
جلوس میں کہا گیا کہ 'یہ ملک انیکتا میں ایکتا کی مثال ہے پر اس قانون کے نافذ ہونے سے ملک ایک بار پھر تقسیم ہو جائے گا آپس میں نا اتفاقیاں پیدا ہوں گی اس لیے ہمارا یہ پیغام ہے جس طرح سے ہمارے بزرگوں نے ملک کو آگے بڑھایا ہیں اسی طرح سے ہم بھی آگے بڑھیں نہ کہ اس طرح کو قانون نافذ کیا جائے'۔