انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر میں 126 بیرونی ممالک سے آئے بیدر کے شہری ہیں جو سعودی، قطر، کویت اور دیگر عرب ممالک سے آئے ہیں۔
ان تمام لوگوں کو کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کے علاوہ تمام تعلقہ جات میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ساتھ ہی ضلع بیدر کے سرکاری دواخانے میں دس خصوصی وارڈز تیار کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بیدرکے تمام تعلقہ جات کے سرکاری دواخانوں میں بھی دو دو خصوصی بیڈز تیار کیے گئے ہیں اس کے علاوہ اگر ضرورت پڑی تو شہر کے زچہ بچہ دوا خانے میں بھی کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ جاترا اور دیگر عوامی پروگرام ملتوی کریں اور اگر شادی بیاہ بھی کچھ دن کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے تو یہ عوام کے لیے بہتر ہے۔