ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عدالت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔
اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے پرانے علاقوں میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مقامی لوگوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو بھی فیصلہ سنایا ہے وہ ہمیں قابل قبول ہے۔
ہمیں کسی طرح کا کوئی جھگڑا نہیں چاہیے۔ اس فیصلے کے بعد سماج میں اور ملک میں امن وامان قائم رہیں یہی ہماری دعا ہے۔
ایک مقامی نوجوان فیصل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیں قبول ہیں اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی شخص پپو راٹھور نے کہا کہ اس فیصلے نے برسوں پُرانے فساد کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم لوگ پہلے بھی بھائی بھائی بن کر رہ رہے تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ فیصلہ آنے سے قبل سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ فیصلہ آنے پر نہ کوئی جشن منائے اور نہ ہی کوئی احتجاج کرے۔اسی پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔