ETV Bharat / bharat

بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے ہتھیار کی اسمگنلگ کو بنایا ناکام - شمالی کشمیر کے کیران سیکٹر

بھارتی فوج کے مطابق جموں و کشمیر میں تشدد پھیلانے کے مقصد سے پاکستان مسلسل بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کر رہا ہے۔

TERRORISM
TERRORISM
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:31 PM IST

بھارتی فوج کے مطابق جموں و کشمیر میں تشدد پھیلانے کے مقصد سے پاکستان مسلسل بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کر رہا ہے۔

بھارتیہ فوج نے پاکستان کی جانب سے ہتھیار کی اسمگنلگ کو بنایا ناکام

فوج کے مطابق 9 اکتوبر 2020 کو شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا جس میں پی او کے سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

9 اکتوبر کو ساڑھے آٹھ بجے رات میں لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے دوران کشن گنگا ندی (کے جی آر) کے کنارے پر نقل و حرکت کا پتہ چلا جو اس سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے سامنے ہے۔ فوری طور پر جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔

تقریباً 10 بجے رات میں نگرانی ٹیموں کو ایک بار پھر 2-3 عسکریت پسندوں کے نقل و حرکت کا پتہ چلا جو کچھ سامان بیگ میں لے جانے کی کوشش کر رہے تھے جسے کشن گنگا ندی کے دور کنارے سے رسی سے باندھا گیا تھا۔

ڈیوٹی پر تعینات جوان فوری طور پر اس مقام پر پہنچے اور ان تمام اشیا کے ساتھ دو بیگ برآمد کیا۔

اس دوران فوج نے اس بیگ سے چار اے کے 74 رائفل، آٹھ میگزین، 240 اے کے رائفل امیونیشن برآمد کیا ہے۔

فی الحال فوج کے جوان تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔

واضح ہو کہ عالمی فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) رواں ماہ کے آخر میں انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی مالی اصولوں کے بارے میں پاکستان کے طریقے پر غور کرنے کے لئے میٹنگ کرنے والا ہے لیکن پاکستان لائن آف کنٹرول سے مسلسل ہتھیاروں کی اسمگلنگ کر جموں و کشمیر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.