ETV Bharat / bharat

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر کو معافی مانگنی چاہیے: راجستھان کانگریس - بی جے پی اقلیتی مورچہ

راجستھان میں جے پور کے دورے پر آئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو کانگریس محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ اس پر کانگریس کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:01 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دورے پر رہے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی گہلوت حکومت اور کانگریس جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو کانگریس محض ووٹ بینک کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

اس کے رد عمل میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما خانو خان بودھ والی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کو یہ سوچنا چاہیے کی کیا آج بی جے پی اقلیتی طبقے کے لوگوں کے لیے کوئی کام کر رہی ہے؟ صدیقی صاحب کو اگر اقلیتوں سے متعلق اتنا ہی درد تھا تو وہ آسام میں مدرسوں کے بارے میں جو فیصلہ ان کی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے اس کے لیے بولتے، جس طرح کا سلوک مدھیہ پردیش اور گجرات میں اقلیتوں کے ساتھ کیا گیا، اس جانب بھی توجہ دیتے۔

خانو خان بودھ والی کا کہنا ہے کہ بھارت کی عوام سے صدیقی صاحب کو معافی مانگنی چاہیے کہ وہ راجستھان میں جھوٹ بول کر جا رہے ہیں۔ خانو خان بودھ والی نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جی آج ترقی نہیں کر پا رہے ہیں اور محض جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی جی بھارت کا پیسہ بیرون ممالک کے دوروں میں خرچ کر رہے ہیں اگر ایک پیسہ بھی واپس آتا تو آج بھارت کی حالت اچھی ہوتی، آر پی ایس سی میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ممبر نہ بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کی مسلمانوں کو کچھ اس سے بھی اہم ذمہ داری سپرد کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.