ETV Bharat / bharat

'مرکز نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی تو ساتھ دیں گے' - مرکز نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی

کووڈ انیس کی جنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر بولتے ہوئے پڈوچری کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز کی جانب سے اگر 14 اپریل  کے بعد لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی گئی تو حکومت ان کا ساتھ دے گی۔

V NARAYAN SWAMY
V NARAYAN SWAMY
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 12:32 PM IST

پڈوچری کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی نے کہا کہ مرکز کی طرف سے 14 اپریل کے بعد اگر لاک ڈاؤن جاری رکھا گیا تو پڈوچری حکومت لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری رکھے گی۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچری کو اگر جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو تمل ناڈو کی سرحد پڈوچری کے ساتھ ملتی ہے اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، اس لیے پڈوچری میں بھی لاک ڈاؤن پر آئندہ دنوں میں عمل کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلی وی نرائن سوامی نے کہا 'ہم سمجھتے ہیں کہ پڈوچری کی عوام کی زندگی کی حفاظت ہمارے لیے اہم ہے۔ اس لیے اگر مرکز کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیا تو ہم علاقہ میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کرنے میں نہیں کترائیں گے'۔

انہوں نے کہا 'ضلع کڈالور اور ویلوپورم کی سرحدیں تمل ناڈو کے ساتھ ملتی ہیں اور تمل ناڈو میں مسلسل کووڈ انیس کے کیسوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اس لیے ہم بہت محتاط اور چوکس ہیں'۔

نرائن سوامی نے کہا 'میں وزیر اعظم نرندر مودی کے نام ایک خط لکھوں گا ور کہوں گا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں'۔

وزیر اعلی نرائن سوامی نے یہ بھی کہا 'ہم نے مرکزی حکومت کی جانب سے طبی سہولیات مہیا کرانے کے لیے 995 کروڑ کی مانگ کی تھی لیکن ہمیں یہ یسا نہیں دیا گیا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.