کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ 'لوک سبھا اور چار ریاستوں آندھرا پردیش، اوڈیشہ، سکم اور اروناچل پردیش میں اسمبلی انتخابات اور کچھ ذیلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ تھا۔ اب لوک سبھا کے ساتھ ساتھ دیگر انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اس لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کو فوری طور پر ہٹا لیا گیا ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق 10 مارچ کو نافذ کیا گیا تھا۔ انتخابات کے بعد گزشتہ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی بعد نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے ہفتہ کو صدر رام ناتھ كووند کو سترہویں لوک سبھا کے نو منتخب ارکان کی فہرست سونپ دی تھی۔