ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سماجی و فلاحی تنظیم محسن کائنات ﷺ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 25 برسوں سے میلاد النبی ﷺکے پر مسرت موقع پر ہر برس دواخانوں میں فروٹ کٹ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے
رواں برس بھی میلاد النبی ﷺکے موقع پر شہر کے تمام ہسپتالوں کے مریضوں میں فروٹ کٹ تقسیم عمل میں آئی۔
اس کٹ میں فروٹ کے علاوہ بسکٹ، بریڈ، دودھ اور پانی کی ایک بوتل شامل ہے۔
اس موقع پر محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن یادگیر کے صدر نور الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے طفیل میں محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 25 برسوں سے شہر کے تمام ہسپتال کے تمام مریضوں میں فروٹ کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'رواں برس بھی شہر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں میں فروٹ کی تقسیم عمل میں آئی'۔
نور الحسن نے مزید کہا کہ 'جولوگ اس کار خیر میں تعاون کر رہے ہیں، ہم فاؤنڈیشن کی جانب سے ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن شروع ہونے پر جو لوگ ہمارے ساتھ اپنی نمایاں خدمات انجام دی تھی آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں'۔
'ہم ایسے احباب کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے'۔
- مزید پڑھیں: یروشلم میں جشن عید میلاالنبی پر جمع ہوئے مسلمان
اس موقع پر عبدالرؤف سیٹھ نے محسن کائنات ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے پچیس برس سے کی جارہی خاموش خدمت پر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 'اللہ تعالی آپ لوگوں کے کاموں کو قبول کرے'۔
اس موقع پر عبدالوحید، بابا بھائی عبدالباری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔