ETV Bharat / bharat

مذہبی تعمیرات کے قانونی موقف پر تحقیقی عمل جاری - دہلی

دارلحکومت دہلی میں مذہبی ملکیت والی جگہوں کے قانونی موقف کو جاننے کے لیے تحقیق کا عمل جاری ہے۔

delhi
author img

By

Published : Jul 15, 2019, 11:35 PM IST

مختلف مذاہب کی غیر قانونی تعمیرات کی جانکاری کے لیے دہلی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے صدر اویس سلطان خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی اپنی تفتیشی رپورٹ کمیشن میں پیش کریں گے۔

مذہبی تعمیرات کے موقف پر تیار کی جارہی رپورٹ

مختلف مذاہب کی غیر قانونی تعمیرات کی جانکاری کے لیے دہلی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے صدر اویس سلطان خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی اپنی تفتیشی رپورٹ کمیشن میں پیش کریں گے۔

مذہبی تعمیرات کے موقف پر تیار کی جارہی رپورٹ
Intro:دارالحکومت دہلی میں انتخابات سے قبل ہی ووٹوں کو ہندو مسلم میں تقسیم کرنے کے لیے پرویش ورما کے الزامات سے سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی تھی.


Body:اب دہلی اقلیتی کمیشن کے ذریعہ تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے صدر اویس سلطان خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی اپنی تفتیشی رپورٹ کمیشن میں پیش کریں گے.

انہوں نے اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم نے اس سے متعلق بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما اور منوج تیواری سے ملاقات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمیں ملنے کے لیے وقت ہی نہیں دیا وہیں جب دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے اس متعلق ملنے کی بات کہی تو انہوں نے ملنے کے لیے وقت تو دیا لیکن ملاقات کے لیے بتائے ہوئے وقت اور جگہ پر نہیں پہنچے.

اس دوران انہیں اپنی حفاظت کی فکر بھی ستائی لیکن جب پولیس سے اس سلسلے میں مدد کی گوہار لگائی تو پولیس کی جانب سے بھی انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا.

اس سب کے باوجود پوری ٹیم تفتیش مکمل کرکے حقائق سامنے لانے کی کوشش میں مصروف ہے. حالانکہ انہوں نے رپورٹ سے متعلق کچھ بھی بتانے سے صاف انکار کر دیا کہ وہ رپورٹ مکمل ہونے پر ہی جانکاری دے پائیں گے. لیکن اور دیگر سوالات کے جواب میں انہوں نے کھل کر بات کی.


Conclusion:اویس سلطان خان، تفتیشی ٹیم کے صدر دہلی اقلیتی کمیشن
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.