ETV Bharat / bharat

وکاس دوبے خونخوار قاتل تھا: نروتم مشرا - کانپور انکاوؐنٹر کا کلیدی ملزم

مدھیہ پردیش پولیس نے کانپور انکاؤنٹر کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو اجین مہاکال مندر سے گرفتار کر لیا ہے، وکاس دوبے گزشتہ ایک ہفتے سے فرار تھا اور پولیس اس کی سرگرمی سے تلاش کر رہی تھی۔

وکاس دوبے خونخوار قاتل تھا: نروتم شرا
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 11:11 AM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری پولیس نے خونخوار جرائم پیشہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ ایک خونخوار قاتل تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ بچن میں بھی خون سے ہاتھ دھوتا تھا'۔

نروتم مشرا نے اپنی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانباز پولیس نے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، اسے گرفتار کرنے والے تمام پولیس اہلکار کو مبارکباد۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانپور انکاونٹر کے بعد سے ہی میں نے مدھیہ پردیش پولیس کو الرٹ پر رکھا تھا۔'

وکاس دوبے خونخوار قاتل تھا: نروتم شرا

ریاستی وزیرداخلہ نے کہا کہ 'جیسے ہی ہمیں خفیہ اطلاع ملی، ہم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ اس کی اطلاع اترپردیش پولیس کو دے دی گئی ہے۔ اتر پولیس آئے گی اس کے بعد تمام تفصیلات دی جائیں گی۔'

یاد رہے کہ وکاس دوبے کانپور انکاؤنٹر کے بعد سے ہی فرار تھا، اس انکاؤنٹر میں کانپور پولیس کے آٹھ جوان ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد ہی وہ فرار ہوگیا تھا، آج صبح وکاس دوبے کے دو قریبی ساتھیوں پربھات مشرا اور رنبیر شکلا کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا تھا۔

وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لیے اترپر دیش پولیس کی چالیس ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔ یہ ٹیمیں جگہ جگہ چھاپے ماری بھی کررہی تھیں لیکن پولیس کو دھوکے میں رکھ کر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور مدھیہ پردیش جا پہنچا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.