اوڈیسہ کے گورنر پروفیسر گنیش لال، آندھراپردیش کے گورنر وشو بھوشن ہری چندن، وزیراعلی نوین پٹنائک، پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، سابق مرکزی وزیر جوئیل اورام اور رکن پارلیمان اپراجیتا سارنگی نے ایئر پورٹ پر مسٹر کووند کا استقبال کیا۔
مسٹر کووند ایئر پورٹ سے سیدھے راج بھون گئے۔ وہ کل صبح نو بجے کھوردھا ضلع کے برونئی جائیں گے جہاں مشہور پائکا بغاوت میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یاد گار کی تعمیر پائکا بغاوت کے 200سال مکمل ہونے کے موقع پر کی جارہی ہے۔
صدر اس کے بعد برونئی سے اتکل یونیورسٹی جائیں گے اور یونیورسٹی کی پلاٹینم جوبلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس کے بعد راج بھون کے لئے روانہ ہوں گے جہاں سے شام کو تقریباً پانچ بجے دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔