ETV Bharat / bharat

باغی ارکان پر فیصلہ کے لیے اسپیکر آزاد: سپریم کورٹ - ongress-JDS Govt

کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے 16 ارکان اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے، جبکہ دو آزاد ارکان نے بھی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے کر ریاستی حکومت کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

karnataka-crisis-sc-orders-today
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 8:23 AM IST

Updated : Jul 17, 2019, 11:11 AM IST


کرناٹک میں کانگریس۔جی ڈی ایس کے باغی ارکان اسمبلی کی عرضی پر آج سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کرناٹک کے اسپیکر کو وقت مقررہ پر فیصلہ کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ حکمراں اتحاد کے باغی ارکان اسمبلی کو آئندہ روز فلور ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لیے مجبور نہیں کیا سکتا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے گزشتہ روز عرضی گزار ارکان اسمبلی، اسمبلی اسپیکر اور وزیراعلی کا موقف سننے کے بعد آج کے لیے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

باغی ارکان اسمبلی کی طرف سے مکل روہتگی، اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے ابھیشیک منو سنگھوی اور وزیراعلی کمارا سوامی کی طرف سے راجیو دھون پیش سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

دراصل کرناٹک میں حکمراں اتحاد کے 16 ارکان اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے، جبکہ دو آزاد ارکان اسمبلی نے بھی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔

اگر باغی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے گئے تو کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔

حکمراں اتحاد کے تقریبا 15 باغی اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے اور عرضی دائر کی ہے کہ ان کے استعفے منظور نہیں کیے جا رہے ہیں۔

جمعرات کے روز کرناٹک اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کا سامنا کریں گے، جس میں وزیراعلی کمارا سوامی کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

Intro:Body:

7777777777777777


Conclusion:
Last Updated : Jul 17, 2019, 11:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.