ETV Bharat / bharat

'آئی ٹی، ای ڈی بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی' - آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج سکریٹری

کانگریس کے رہنما راؤ نے کہا کہ 'یہ جمہوریت نہیں ہے، بلکہ اس ملک کو وزیراعظم نریندر مودی کی ملی بھگت سے بڑے سرمایہ دار چلا رہے ہیں'

'آئی ٹی، ای ڈی بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی'

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 10:59 AM IST

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج سکریٹری دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ ٹیکس اور انفورسمنٹ ایجنسیز جیسے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شاید ہی گذشتہ چھ برسوں میں بی جے پی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں ہے، بلکہ اس ملک کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ملی بھگت سے بڑے سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔

یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ نے کہا 'بی جے پی کے جذبات مجروح ہورہے ہیں، معیشت گر گئی ہے، ہماری سرحدیں خطرے میں ہیں، ہماری خارجہ پالیسی تباہ ہو گئی ہے اور ہم اپنے پڑوس میں دوست نہیں ہیں۔ خواتین اور دلت محفوظ نہیں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: وہ شہر جہاں راون کی پوجا ہوتی ہے

ہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ ای ڈی، انکم ٹیکس ایجنسیز حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں اور ان پر چھاپے مار رہی ہیں۔ مجھے گزشتہ چھ برسوں میں بی جے پی کا ایک رہنما ایسا نہیں ملا جسے کسی بھی ایجنسی نے نوٹس دیا ہو، راؤ نے کہا کہ اس ملک میں سرمایہ داری نظام چل رہا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملی بھگت سے سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں ہے، اس ملک کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ملی بھگت سے بڑے سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔ وہ منافع کمانے کے لیے اس ملک کے انسانی اقدار اور قدرتی وسائل کا استعمال کررہے ہیں، یہ ایک تباہ کن صورتحال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.