ETV Bharat / bharat

برطانیہ میں ایرانی سفیر طلب

آئل ٹینکر سے متعلق یقین دہانیوں کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتے ہوئے برطانیہ نے ایرانی سفیر کو طلب کیا ہے

author img

By

Published : Sep 12, 2019, 7:31 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:24 AM IST

آئل ٹینکر سے متعلق یقین دہانیوں کی خلاف ورزی

برطانیہ نے لندن میں متعیّن ایرانی سفیر کودفتر خارجہ میں طلب کیا اور ان سے آئل ٹینکر سے متعلق یقین دہانیوں کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایران نے برطانیہ کو تیل بردار جہاز ادریان داریا سے متعلق یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ شام پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب نے ایک بیان میں جاری کرے کے کہا کہ ایران نے ادریان داریا سے متعلق کرائی گئی یقین دہانیوں کی مکمل بے توقیری کی ہے۔

انہوں نے ایران پر ٹینکر پر لدے تیل کو شام میں منتقل کرنے سے متعلق وعدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانیہ نے کہا کہ وہ ا س ماہ کے آخر میں اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے گا، نئی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق ایرانی آئل ٹینکر شام کے ساحلی علاقے میں بدستور موجود ہے، اس جہاز پر اکیس لاکھ بیرل خام تیل لدا ہوا ہے جبکہ اس کی مالیت تیرہ کروڑ ڈالر بتائی گئی تھی۔

ایرانی حکام نے گذشتہ ہفتے یہ کہا تھا کہ اس پر لدے تیل کو کسی نامعلوم خریدار کو فروخت کردیا گیا ہے۔ اس آئیل ٹینکر کے معاملے پر امریکہ اور ایران کے درمیان بھی محاذ آرائی جاری ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.