بنارس کے سگرا تھانہ علاقے کے قریب واقع پارک میں کانگریس کارکنان جمع ہوئے اور شمع روشن کر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکن ہریش مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی کی کمزور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'سب سے کمزور ملک نیپال نے بھارت کے خلاف سرگرمیاں تیز کیں۔ اس کے بعد چین نے 20 فوجیوں کو شہید کر دیا۔ پاکستان مسلسل درندازی کر رہا ہے۔ یہ سب وزیراعظم نریندر مودی کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اس حرکت پر بھارت کے عوام مشتعل ہیں اور چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی سماجی رابطہ سائٹ پر مہم چل رہی ہے۔
بھارتی حکومت نے وقتی طور پر بھی چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ فقط مذمت کرتے ہیں اور یہ معاملہ مذمت کرنے کا نہیں ہے بلکہ بدلہ لینے کا ہے۔'