پولیس نے بتایا کہ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں اس کی رہائش گارہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاستی راجدھانی میں ہوم گارڈگھپلے کے ضمن میں کرپا شنکر نے گڑمبا پولیس اسٹیشن سے پانچ لاکھ روپئے ہوم گارڈ کی تنخواہ کے نام پر اڑا لئے۔ الزام ہے کہ کرپا شنکر نے 23 ہوم گارڈوں کی تنخواہ نکالی ہے، لیکن جولائی اور اگست کے ماہ میں صرف نو ہوم گارڈ حاضر تھے۔
وہیں ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ ہوم گارڈ ڈیوٹی بدعنوانی کے ضمن میں جانچ کی سفارش پورے اسٹیٹ کے لئے کی گئی ہے اور لکھنؤ سے ہوم گارڈ کمانڈنٹ کی گرفتاری اسی جانچ کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں اور گڑمبا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کی جانب سے گومتی نگر پولیس اسٹیشن پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
مسٹر سنگھ نےکہا کہ لکھنؤ کے ایک پولیس اسٹیشن پر دو ماہ کے اندر پانچ لاکھ روپئے نکالے گئے تھے۔لکھنؤ میں 44 پولیس اسٹیشن ہیں باقی جگہوں پر بھی انکوائری کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو نوئیڈا(گوتم بدھ نگر ضلع)میں نو پولیس اسٹیشنوں پر ہوم گارڈ ڈیوٹی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں رکھے ڈیوٹی اسکیم سے متعلق دستاویزات کو بھی مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی۔
ہوم گارڈ ڈیوٹی بدعنوانی: یوپی پولیس نے ایک دیگر گارڈ کو گرفتار کیا
ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم میں ملوث ہونےکے الزام میں گوتم بدھ نگر سے پانچ ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ریاستی راجدھانی سے بھی پولیس نے جمعرات کو ایک ماسٹر مائنڈہوم گارڈ کمانڈنٹ کو گرفتار کیا ہے۔