مسٹر گڈکری نے ٹویئٹ کیا کہ سماج کے کم تعلیم یافتہ اور غریب لوگ ڈرائیونگ سے روزگار کے امکانات تلاش کرتے ہیں۔ حکومت نے ڈرائیونگ کا لائسنس لینے کے لیے آٹھویں تک کی تعلیم کی لازمیت ہٹا دی ہے تاکہ تعلیم کی وجہ سے ان کا روزگار نہ رکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ میں 22لاکھ سے زیادہ ڈرائیوروں کی کمی ہے اور ڈرائیوروں کے لیے آٹھویں تک کی تعلیم لازمی شرط ختم کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
یہ فیصلہ اقتصادی طورپر پسماندہ علاقوں کے ہنر مند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے لیکن سڑک پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لائیسنس دینے سے پہلے ڈرائیوروں کے لیے مناسب تربیت اور ڈرائیونگ کے سخت ٹیسٹ پر زور دیا گیا ہے۔