ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: سونا اور چاندی کے فروخت میں 25 فیصد کمی! - sales down 25% amid coronavirus panic

ادارہ آل انڈیا جیم اینڈ جیولری ڈومیسٹک کونسل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے نتیجے میں ملک بھر میں جواہرات اور جیولری کے شعبہ میں 20 تا 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

چاندی کے فروخت میں 25 فیصد کمی
چاندی کے فروخت میں 25 فیصد کمی
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 4:32 PM IST

آل انڈیا جیم اینڈ جیولری ڈومیسٹک کونسل کے چیئر مین اننتھا پدمبان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ 'زیورات کی دکانوں میں عملی طور پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور خوردہ فروش پورے ملک میں پہلے کی طرح کاروبار کر رہے ہیں، لیکن خریداری کےلیے گاہکوں کی کمی واقع ہوئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ احتیاطی اقدام کے طور پر حکومت نے مال، تھیٹر اور دیگر بھیڑ والے مقامات کو بند کرنے کے احکامات جاری کیا ہے۔ اسی وجہ سے لوگ زیادہ تر ضروری سامان خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

دریں اثنا نئے کورونا وائرس سے منسلک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 8،000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس (COVID-19) کی وجہ سے زیوارات کی خریداری کےلیے گاہکوں کی کمی واقع ہوئی ہے

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں ناول کورونا وائرس کیسوں کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔ تا حال ملک کے مختلف حصوں سے 10 تازہ کیس سامنے آئے ہیں۔

آل انڈیا جیم اینڈ جیولری ڈومیسٹک کونسل کے چیئر مین اننتھا پدمبان نے مزید کہا کہ 'رواں مالی برس کے سہ ماہی کا یہ آخری مہینہ ہے اور ٹیکس سے متعلق تمام ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ٹیکس سے متعلق بہت سارے کام ہیں، جن میں ایڈوانس ٹیکس، جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس ادا کرنا ہے، لیکن ابھی تک گاہوں کی کمی محسوس کی جارہی ہے'۔

لالہ جوگل کشور جیولرز کے ڈائریکٹر تانیا راستوگی کے مطابق ' بھارتی جواہرات اور جیولری کی صنعت بنیادی طور پر شادی پر مبنی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس طرح کے بیشتر تقارتیب منسوخ ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے شادی کی خریداری رک گئی ہے'۔

اُدمل تلوک چند زاوری جیولری اسٹور کے مالک کمار جین نے بتایا کہ 'ممبئی کا زیوری بازار شادی کے جاری سیزن کے باوجود رک گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'جولائی تک شادی کی تاریخیں ہیں اور سیزن میں کاروبار میں تیزی آرہی تھی۔ تاہم کوویڈ 19 کے پھیلنے کے بعد خریداری رک چکی ہیں، لیکن ریٹیل اسٹوروں میں تقریبا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے'۔

زیورات کے کاروباریوں کا خیال ہے کہ مارچ کے آخر تک معاملات معمول پر آجائیں گے۔

اُدمل تلوک چند نے کہا ہے کہ 'ہم اپنی گاہکوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کررہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.