ETV Bharat / bharat

گاندھی جی کے باقیات کی چوری

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر جب ہندوستان میں ہر جانب جشن کا ماحول تھا اسی دن بعض لوگوں نے ان کی باقیات کو چوری کیا اور ان کی تصویر پر غدار لکھ دیا۔

author img

By

Published : Oct 3, 2019, 8:26 PM IST

گاندھی جی

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی باقیات مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے گاندھی میموریل میں رکھے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گاندھی جی کا قتل 1948 میں گوڈسے نامی ایک سخت گیر ہندو انتہا پسند نے کر دیا تھا۔

شر پسندوں نے گاندھی جی کی ایک تصویر کو بھی نقصان پہنچایا ہے بتایا جا رہا کہ چوروں نے اس پر ہرے رنگ سے 'غدار' بھی لکھ دیا ۔

مندیپ تیواری جو کہ گاندھی میموریل کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ 'چور بہت بے شرم تھے' انہوں نے مزید کہا کہ جب صبح انہوں نے گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر میموریل کا دروازہ کھولا تو باقیات وہاں موجود تھے لیکن جب شام کو وہ وہاں پہنچے انہوں نے باقیات کو وہاں نہیں پایا ساتھ ان کی تصویر کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

وہیں ریوا کے پولیس نے بتایا کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کے امن اور بھائی چارے کو خطرہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پولیس شکایت درج کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.