ETV Bharat / bharat

احمد نگر: چار سگے بھائیوں کی تالاب میں ڈوبنے سےموت - شری گوندا کی خبر

ضلع احمد نگر میں ایک دل دہلا دہنے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چار سگے بھائیوں کی تالاب میں ڈوب جانے سے موت واقع ہوگئی۔

image
image
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 11:15 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے گاؤں شری گوندا میں اپنے والدین کے ساتھ رہنے والے چار سگے بھائی، نوازش (9)، دانش (13)، ارباز (21) فیصل (18) ولد سلیم احمد تالاب میں ڈوب جانے سے جاں بحق ہوگئے۔

ان بھائیوں کے ساتھ ان کی ایک خالہ کا بیٹا بھی تالاب میں تیرنے گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔

واضح رہے کہ بچوں کے والد سلیم احمد کا تعلق اترپردیش سے ہے جو چند برس قبل روزگار کے سلسلے میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ احمد نگر آئے تھے۔

فی الحال موقع پر پولیس پہنچ گئی اور گاؤں والوں کی مدد سے چاروں بھائیوں کی لاشیں تالاب سے باہر نکالی گئی اور انھیں پوسٹ مارٹم کے روانہ کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.