ETV Bharat / bharat

'پاکستان سکھوں کے تحفظ کو یقینی بنائے' - جگجیت کور

ننکانہ صاحب گردوارہ پر پتھراؤ کا حکومت ہند نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گورودوارہ اور مضافاتی علاقے کے تقدس کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی پاکستان حکومت سے اپیل کی ہے۔

ensure security of sikhs and their religious places in Pakistan: India to pak
سکھوں کے تحفظ کو یقینی بنائے پاکستان: ہندوستان
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:40 PM IST

Updated : Jan 4, 2020, 12:01 AM IST

ہندوستان نے پاکستان میں واقع سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب گورودوارہ کو نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعہ کے روز پڑوسی ملک سے وہاں اقلیتی سکھ برادری کے لوگوں کے تحفظ اور بہتری کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورو نانك دیو کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں واقع گورودوارے پر توڑ پھوڑ کئے جانے کے واقعہ کے سلسلے میں حکومت ہند فکر مند ہے۔ شرپسند وں نے وہاں کے اقلیتی سکھ برادری کے لوگوں کے خلاف تخریب کاری اور پر تشدد وارداتوں کو انجام دیا ہے اور پاکستان حکومت کو اس برادری کی حفاظت اور بہتری کو یقینی بنانا چاہئے۔

حکومت ہند نے گورودوارہ میں پرتشدد واقعات کو انجام دینے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کئے جانے اور ننکانہ صاحب گورودوارہ اور مضافاتی علاقے کے تقدس کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے کی پاکستان حکومت سے اپیل کی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں مقدس ننکانہ صاحب شہر سے ایک سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغوا کر لیا گیا تھا اور اس کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک مرتبہ پھر وہاں شرپسندوں نے گورودوارہ کو نشانہ بنا کر قابل مذمت کام کیا ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 4, 2020, 12:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.